Back to Approved List Submit New
✨ Approved Transcription

تيسير المنطق · dars-023

Version 1 · Text format · 📄 Original
👤 Contributor Muhammad Ghais
📍 Location Lahore, Pakistan
📅 Approved Date 07 Sep 2026
📄 File Type TEXT
Status ★★★★★ Excellent
👁️ Total Views 6
📝

Transcription Content

Download TEXT TEXT
اچھا بھئی، کل ہم نے دو کلیوں میں نسبت کے بارے میں پڑھا، کہ دو کلیوں کے اندر ہمیشہ چار نسبتوں میں سے ایک ‏نسبت ضرور ہو گی: یا تو ان میں تساوی کی نسبت ہو گی، یا تباین کی، یا عموم و خصوص مطلق کی، یا عموم و خصوص ‏من وجہ کی۔ اور اس سے گزشتہ سبق کے اندر آپ نے جنس قریب اور جنس بعید اور اسی طرح فصل قریب اور فصل بعید کے بارے ‏میں پڑھا تھا۔ اس کو بھی آپ نے بھلانا نہیں ہے، اچھی طرح ذہن میں رکھنا ہے، کیونکہ اگلے سبق میں اسی کی باتیں آئیں ‏گی بھئی۔ جنس قریب اور جنس بعید، فصل قریب اور فصل بعید۔ آئیے ذرا پھر ذرا جنس قریب اور جنس بعید، فصل قریب ‏اور فصل بعید کو دہرا لیتے ہیں بھئی۔ جنس قریب آپ نے پڑھا تھا، جنس قریب کسے کہتے ہیں؟ جی! جنس قریب وہ جنس ہے کہ جس کے افراد میں سے کوئی سے دو یا زیادہ افراد کو لے کر سوال کریں، تو جواب میں ‏وہی جنس آئے۔ جواب میں؟ تو وہ جنس قریب ہے۔ پھر دہراؤ، جنس قریب کسے کہتے ہیں؟ وہ جنس ہے جس کے افراد میں ‏سے کوئی سے دو یا زیادہ افراد کو لے کر سوال کریں۔ دہراؤ بھئی! جنس قریب وہ جنس ہے جس کے افراد میں سے کوئی ‏سے دو یا زیادہ افراد کو لے کر سوال کریں، تو جواب میں ہمیشہ وہی جنس آئے۔ تو یہ جنس قریب ہے۔ اور اگر جنس کے ‏دو یا زیادہ افراد کو لے کر آپ سوال کرتے ہیں، تو کبھی تو یہی جنس جواب میں آئے اور کبھی دوسری جنس جواب میں ‏آئے، تو سمجھ جاؤ یہ جنس قریب نہیں ہے بلکہ جنس بعید ہے۔ جنس قریب ہمیشہ جواب میں آتی ہے جب بھی افراد کو لے ‏کر سوال کریں دو یا زیادہ کو، اور جنس بعید کبھی جواب میں آتی ہے اور کبھی جواب میں کوئی اور جنس آ جاتی ہے ‏بھئی۔ اسی طرح فصل قریب بھی آپ نے پڑھا بھئی اور فصل بعید۔ فصل کا کیا معنی تھا؟ میں نے بتلایا، فصل کا معنی ہے جدا ‏کرنا، الگ کرنا۔ تو فصل کسے کہتے ہیں؟ جو دوسری ماہیتوں سے ایک ماہیت کو جدا کر دے، اس کو فصل کہتے ہیں، ‏جیسے ناطق۔ ناطق کیا کرتا ہے؟ انسان کو باقی حیوانات سے جدا کر دیتا ہے۔ تو اس کو فصل کہتے ہیں، اور یہ دو قسم ‏پر: ایک فصل قریب اور ایک فصل بعید۔ فصل قریب کسے کہتے ہیں؟ جو جنس قریب کے جو جنس قریب والوں سے کسی ماہیت کو جدا کرے، اس کو فصل قریب ‏کہتے ہیں۔ فصل قریب کسے کہتے ہیں؟ ہاں، جو جنس قریب والی چیزوں سے کسی ماہیت کو جدا کرے، تو اس کو فصل ‏قریب کہتے ہیں۔ اور جو جنس بعید والی چیزوں سے کسی ماہیت کو جدا کرے، تو اس کو فصل بعید کہتے ہیں۔ تعریف ‏اچھی طرح سمجھ میں آ گئی؟ لہٰذا اب آپ مجھے بتاؤ، ناہق، گدھے کو کیا کہتے ہیں؟ حیوانِ ناہق کہتے ہیں۔ تو ناہق، یہ ‏گدھے کے لیے فصل قریب ہے یا فصل بعید ہے؟ شاباش، یہ فصل قریب ہے۔ یہ ناہق اس کو ہر حیوان سے جدا کر دیتا ‏ہے۔ اور انسان اور حیوانات کے لیے جنس قریب کیا ہے؟ حیوان۔ کیا ہے؟ جنس قریب حیوان ہے نا تمام حیوانات کے لیے، ‏انسان، گائے، بکری وغیرہ۔ جنس قریب کیا؟ حیوان۔ اس سے اوپر جنس بعید کیا؟ جسم نامی۔ اس جسم نامی سے اوپر جنس ‏بعید کیا؟ جسم مطلق یا صرف جسم کہہ لو۔ اور اس سے اوپر جنس کیا؟ جوہر بھئی۔ جوہر سب سے بڑی جنس ہے، تو اس ‏کو جنس الاجناس بھی کہتے ہیں۔ اس میں وہ ساری چیزیں شامل ہیں جن کا اپنا الگ وجود ہو۔ اس کے بعد ہم نے کل دو کلیوں میں نسبت کے بارے میں پڑھا تھا۔ آپ نے پڑھا کہ دو کلیاں کوئی سی بھی دو کلیاں، کلی ‏کسے کہتے ہیں؟ وہ مفہوم جو کثیرین پر صادق آئے، جس میں شرکت ہو سکے۔ اور کوئی سی دو کلیاں ہوں، ان میں چار ‏نسبتوں میں سے ایک نسبت ضرور ہو گی: یا تو نسبت کون سی ہو گی؟ تساوی کی، یا نسبت ہو گی تباین کی، یا نسبت ہو ‏گی عموم و خصوص مطلق، یا نسبت ہو گی عموم و خصوص من وجہ، شاباش۔ اچھا، تساوی کسے کہتے ہیں؟ ہاں، اس کو بیان کرو نا، بیان امتحان میں آئے گا تو آپ کو بیان کرنا پڑے گا، کہ پہلی کلی ‏دوسری کلی کے ہر ہر فرد پر صادق آئے اور دوسری کلی پہلی کے ہر ہر فرد پر صادق آئے، تو اس کو کیا کہتے ہیں؟ ‏تساوی۔ تساوی کا معنی برابر، یعنی دونوں بالکل ایک دوسرے کے برابر ہیں، جیسے اس کی مثال کوئی دو؟ دو کلیاں کہ ‏پہلی کلی دوسری کے ہر فرد پر صادق آئے اور دوسری پہلی کے ہر فرد پر صادق آئے؟ جی؟ انسان اور ناطق، جیسے ‏انسان اور ناطق۔ جو بھی انسان ہے وہ کیا ہے؟ ناطق، اور جو بھی ناطق ہے وہ انسان ہے۔ میں نے اور مثال بھی دی تھی، ‏جیسے ناطق اور ضاحک۔ ہر انسان کیا ہے؟ ضاحک بھی تو ہے، اور حیوانات تو ضاحک نہیں، تو جو بھی ناطق ہے وہ ‏کیا ہے؟ جو بھی ناطق ہے وہ کیا ہے؟ ضاحک ہے، اور جو بھی ضاحک ہے وہ ناطق ہے۔ دیکھو تو یہ تساوی، یعنی یہ ‏برابر ہیں، ایک دوسرے کے باہم برابر ہیں۔ لہٰذا آپ ناطق بول دیں، تو بھی وہی چیزیں، آپ چاہے ضاحک کہہ دیں، وہی ‏چیزیں مراد ہیں، کوئی اور چیز مراد نہیں۔ آپ صرف انسان کہہ دیں، تو بھی وہی چیزیں مراد ہیں۔ میں نے اور مثال دی ‏تھی درخت اور پیڑ۔ جو درخت ہے وہ کیا ہے؟ پیڑ ہے، اور جو پیڑ ہے وہ کیا ہے؟ درخت ہے۔ یہ دونوں ایک دوسرے ‏کے برابر ہیں۔ آپ چاہے درخت بول دیں، آپ چاہے پیڑ بول دیں، ایک ہی بات ہے، کیونکہ دونوں ایک دوسرے کے برابر ‏ہیں۔ اسی طرح میں نے مثال دی تھی پھول اور گل۔ آپ پھول بول دیں، جو بھی پھول ہے وہ گل ہے، اور جو گل ہے وہ ‏پھول ہے۔ تو آپ چاہے پھول بول دیں، آپ چاہے گل بول دیں، دونوں ہی برابر ہیں، ایک ہی بات ہے۔ تو یہ دونوں ایک ‏دوسرے کے برابر۔ دوسری نسبت تھی تباین کی۔ تباین کسے کہتے ہیں؟ ہاں، وہ کلی نہیں کہ پہلی کلی تو تباین وہ نسبت کا نام ہے۔ تباین یہ ہے ‏کہ پہلی کلی دوسری کلی کے کسی فرد پر، پہلی کلی دوسری کلی کے کسی فرد پر صادق نہ آئے اور دوسری کلی پہلی کے ‏کسی بھی فرد پر صادق نہ آئے، تو اس کو کہتے ہیں تباین۔ اور یہ جو دو کلیاں ہیں ان کو متباینین کہیں گے، کیا کہیں گے؟ ‏جیسے جن دو کلیوں میں تساوی کی نسبت تھی ان کو کیا کہتے ہیں؟ متساویین، نام یاد کریں بھئی۔ جیسے جن دو کلیوں میں ‏تساوی کی نسبت تھی تو ان کو کیا کہتے ہیں؟ متساویین۔ اسی طرح جن دو کلیوں میں تباین کی نسبت ہو تو ان کو کیا کہیں ‏گے؟ جن میں تباین کی نسبت ہو، متباینین بھئی، متباینین۔ جیسے اس کی مثال انہوں نے دی انسان اور فرس۔ کوئی انسان ‏فرس نہیں اور کوئی فرس انسان نہیں۔ یا جیسے اس کی مثال لے لو انسان اور پتھر۔ کوئی انسان پتھر نہیں اور کوئی پتھر ‏انسان نہیں۔ یا جیسے اس کی مثال لے لو، کوئی بھی مثال دے دو، پانی اور آگ۔ کوئی پانی آگ نہیں اور کوئی آگ پانی ‏نہیں۔ جیسے گاؤں اور شہر۔ جو گاؤں ہے وہ شہر نہیں، جو شہر ہے وہ گاؤں نہیں۔ تو یہ سب ان میں تباین ہے، یہ متباینین ‏ہیں۔ اس کے بعد آپ نے پڑھا عموم و خصوص مطلق کے بارے میں۔ آپ نے پڑھا، ادھر دیکھیے، عموم و خصوص مطلق وہ ‏نسبت ہے کہ پہلی کلی دوسری کلی کے ہر ہر فرد پر صادق آئے، لیکن دوسری کلی پہلی کے بعض افراد پر صادق آئے، ‏بعض پر صادق نہ آئے۔ یعنی ایک کلی بڑی ہے اور دوسری کلی چھوٹی ہے جو اسی کے اندر داخل ہے، جیسے انسان اور ‏حیوان۔ دیکھو، ہر انسان حیوان ہے لیکن ہر حیوان انسان نہیں، وہ گائے، بیل، بکری بھی ہو سکتا ہے۔ تو یہ جو جن میں ‏عموم و خصوص مطلق کی نسبت ہوتی ہے، کون سی نسبت؟ عموم و خصوص مطلق، ان میں سے ایک کلی بڑی ہوتی ہے ‏اور ایک کلی چھوٹی ہوتی ہے جو اسی بڑی کلی کے اندر داخل ہوتی ہے۔ جیسے دیکھو حیوان، حیوان بڑی کلی ہے اور ‏انسان کیا ہے؟ چھوٹی، اور یہ انسان حیوان کے اندر داخل ہے۔ جب بھی حیوان بولو انسان بھی سارے آ گئے یا نہیں آ گئے؟ ‏گائے، بیل، بکری، انسان سب آ گئے، کیونکہ انسان اس کے اندر ہی داخل ہے۔ تو جن عموم و خصوص مطلق کن دو کلیوں ‏میں ہو گی؟ جن میں سے ایک کلی بڑی ہو اور دوسری چھوٹی ہو اور اس بڑی کے اندر وہ داخل ہو، وہ چھوٹی کیا ہو اس ‏بڑی کے اندر داخل ہو، اسی کے افراد میں سے ہو۔ اور اس کی کوئی مثال ذکر کریں؟ جی؟ فرس اور حیوان۔ ہر فرس کیا ‏ہے؟ فرس گھوڑا، ہر فرس کیا ہے؟ حیوان ہے، لیکن ہر حیوان فرس نہیں۔ تو ان میں سے جو بڑی کلی ہے اس کو عام ‏مطلق کہتے ہیں، کیا کہتے ہیں؟ عام مطلق۔ عام کا مطلب جو پھیلی ہوئی ہے، جس کے افراد زیادہ ہیں، جو عام ہے۔ اور ‏جس کے کم ہوں اس کو کہتے ہیں یہ خاص ہے، افراد کیا ہیں؟ تھوڑے ہیں۔ لہٰذا انسان اور حیوان ان میں سے عام مطلق ‏کون؟ حیوان۔ عام مطلق کون؟ اور خاص مطلق کون؟ انسان، جس کے افراد تھوڑے ہوں وہ خاص مطلق ہے، جس کے افراد ‏زیادہ ہوں وہ عام۔ پھر مجھے بتلائیے، ایک ہے جسم اور ایک ہے حیوان۔ ایک ہے جسم اور ایک ہے حیوان۔ کون سی نسبت؟ نسبت کون سی ‏ان دونوں میں؟ جسم ایک کلی، حیوان دوسری کلی۔ جسم بہت سارے ہیں یا ایک ہے؟ حیوان ایک ہے یا بہت سارے ہیں؟ تو ‏یہ دونوں کلیاں ہیں۔ ایک جسم، ایک حیوان، ان میں نسبت بتاؤ۔ ایک کیا ہے؟ جسم، دوسرا کیا ہے؟ حیوان۔ ان میں کون سی ‏نسبت؟ لگا کر دیکھو، ہر جسم حیوان ہے؟ نہیں۔ ہاں، بعض جسم حیوان ہیں۔ اور حیوان کی طرف سے بولو، ہر حیوان جسم ‏ہے؟ ہر حیوان جسم ہے؟ کوئی ایسا جانور ہے جس کا جسم نہ ہو؟ ہو جانور لیکن جسم نہیں ہے، بولو؟ تو پھر سوچ میں ‏کیوں ڈوبتے ہو؟ پھر بولو، یہ ہے کلی، ایک ہے جسم، ایک کیا ہے؟ حیوان۔ کیا ہر جسم حیوان ہے؟ نہیں، بعض جسم حیوان ‏ہیں، بعض جسم حیوان نہیں۔ اور اب حیوان کی طرف سے بولو، کیا ہر حیوان جسم ہے؟ ہاں، ہر حیوان کیا ہے؟ جسم۔ انسان ‏کا بھی جسم ہے، گائے کا بھی جسم ہے، بیل کا بھی جسم ہے، بکری کا بھی جسم ہے، گھوڑے کا بھی جسم ہے، گدھے کا ‏بھی جسم ہے، جو بھی حیوان لیں اس کا کیا ہو گا؟ جسم۔ تو معلوم ہوا ہر جسم تو حیوان نہیں، بعض حیوان ہیں بعض حیوان ‏نہیں، لیکن ہر حیوان کیا ہے؟ جسم ہے۔ معلوم ہوا ایک کلی بڑی ہے، ایک کیا ہے؟ چھوٹی ہے۔ اور تو ان میں کون سی ‏نسبت؟ عموم و خصوص مطلق۔ اور عموم و خصوص مطلق میں میں نے بتایا تھا ایک کلی بڑی ہوتی ہے، ایک کیا ہوتی ‏ہے؟ چھوٹی ہوتی ہے، اور جو چھوٹی کلی ہوتی ہے وہ بڑی کے اندر ہی داخل ہوتی ہے۔ تو سارے حیوانات جسم ہیں یا ‏نہیں؟ جی، تو وہ سارے بھی اس کے اندر شامل ہیں۔ جب ہم نے کہا جسم، تو ساری دنیا کی وہ چیزیں آ گئیں جن کے جسم ‏ہیں، حیوانات بھی آ گئے یا نہیں آ گئے؟ تو وہ بھی اس کے اندر ہی داخل ہیں۔ تو ان میں کون سی نسبت؟ عموم و خصوص ‏مطلق۔ تو بڑی کلی کون سی ہے ان میں سے؟ جسم، اور چھوٹی کون سی؟ حیوان۔ تو جسم کو کیا کہیں گے؟ عام مطلق، اور ‏حیوان کو کیا کہیں گے؟ خاص مطلق کہیں گے۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ اس کے بعد اگلی نسبت تھی عموم و خصوص من وجہ۔ عموم و خصوص من وجہ اس کو کہتے ہیں، آپ نے پڑھا، ادھر ‏دیکھیے، کہ پہلی کلی دوسری کلی کے بعض افراد پر صادق آئے، بعض پر صادق نہ آئے، اور دوسری کلی بھی اسی ‏طرح پہلی کے بعض افراد پر صادق آئے اور بعض پر صادق نہ آئے۔ مثلاً کیا مثال گزری تھی کل؟ سفید اور حیوان۔ جو ‏بھی کر لیں، کالا اور حیوان کر لیں یا سفید اور حیوان کر لیں۔ اچھا مجھے بتائیے، کیا ہر حیوان سفید ہے؟ نہیں، کچھ حیوان ‏سفید ہیں، جیسے سفید بطخ، سفید بکری، سفید گائے وغیرہ، اور کچھ حیوان سفید نہیں۔ باقی سب اس میں آ گئے، کالی بھینس ‏بھی آ گئی، سبز طوطا بھی آ گیا، جو بھی حیوانات ہیں جن کے رنگ الگ ہیں وہ آ گئے۔ تو دیکھا، کچھ حیوان سفید ہیں، ‏بعض حیوان سفید ہیں، بعض حیوان سفید نہیں۔ اسی طرح سفید میں آ جائیں، بعض سفید کیا ہیں؟ حیوان ہیں، جیسے سفید ‏بطخ، سفید بکری، اور بعض سفید وہ حیوان نہیں، جیسے سفید کاغذ، سفید چادر، جیسے دودھ۔ دودھ بھی کیا ہے؟ سفید تو ‏ہے لیکن حیوان نہیں۔ تو یہ کون سی نسبت ہوئی؟ عموم و خصوص من وجہ، کہ پہلی پھر دہراؤ کہ پہلی کلی دوسری کلی ‏کے بعض افراد پر صادق ہو، بعض پر صادق نہ ہو، اور دوسری کلی پہلی کے بعض افراد پر صادق آئے اور بعض پر ‏صادق نہ آئے بھئی۔ اچھی طرح صورت سمجھ میں آ گئی؟ اب ان میں سے دیکھیے یہ کلی نمبر ایک ہے، یہ کلی نمبر دو ‏ہے۔ ان میں فرض کرو کون سی نسبت؟ عموم و خصوص من وجہ۔ عموم و خصوص من وجہ ابھی پڑھا، کسے کہتے ہیں؟ ‏کہ پہلی کلی دوسری کے بعض افراد پر صادق آئے بعض پر صادق نہ آئے، اور دوسری کلی پہلی کے بعض افراد پر ‏صادق آئے اور بعض پر صادق نہ آئے۔ تو ان میں سے ان میں سے ہر ایک، مثلاً یہ کلی نمبر ایک ہے، یہ عام من وجہ ‏بھی ہے، من وجہ کا مطلب بعض اعتبارات سے، یہ بعض اعتبارات سے، بعض لحاظ سے یہ عام ہے اور بعض لحاظ سے ‏یہ خاص ہے۔ توجہ ہے ادھر؟ بعض ادھر دیکھیے کتاب، کتاب میں نہ دیکھیں ادھر دیکھیں۔ یہ پہلی کلی بعض اعتبارات ‏سے کیا ہے؟ عام ہے، اور بعض اعتبارات سے خاص ہے۔ تو یہ عام من وجہ بھی ہے اور خاص من وجہ، اور اسی طرح ‏یہ جو دوسری کلی ہے یہ بھی بعض اعتبارات سے عام ہے اور بعض اعتبارات سے خاص، تو یہ عام من وجہ بھی ہے ‏اور خاص من وجہ بھی ہے۔ جن دو کلیوں میں عموم و پھر سنو، جن دو کلیوں میں عموم و خصوص مطلق کی نسبت ہوتی ہے ان میں سے ایک کلی عام ‏مطلق ہوتی ہے جو بڑی ہوتی ہے اور جو چھوٹی ہوتی ہے وہ خاص مطلق۔ لیکن جن دو کلیوں میں عموم و خصوص من ‏وجہ کی نسبت ہوتی ہے ان میں سے ہر ایک کلی عام من وجہ ہے تو دوسری خاص من وجہ، اور دوسری عام من وجہ ہے ‏تو پہلی خاص من وجہ۔ یعنی دونوں عام من وجہ بھی ہیں اور خاص من وجہ بھی ہیں۔ اب اصل میں سمجھانا چاہ رہا ہوں ‏آپ کو کہ یہ عام مطلق کا کیا معنی، خاص مطلق کا کیا معنی، عام من وجہ کا کیا معنی، خاص من وجہ کا کیا معنی۔ دیکھو ‏عام اور خاص کا معنی تو سمجھتے ہو نا؟ عام جس کے افراد زیادہ ہوں، اور خاص جس کے افراد کیا ہوں؟ کم ہوں، ‏تھوڑے ہوں۔ ادھر دیکھیے یہ دو کلیوں پہ نظر رکھیں۔ یہ ہے سفید، یہ ہے حیوان۔ بعض حیوان سفید ہیں، بعض حیوان سفید ‏نہیں، اور اسی طرح بعض سفید حیوان ہیں اور بعض سفید حیوان نہیں۔ تو ان میں کون سی نسبت؟ عموم و خصوص من ‏وجہ۔ ان میں سے ہر ایک عام من وجہ بھی ہے اور خاص، پہلی کلی عام من وجہ بھی اس کو کہیں گے عام من وجہ ہے ‏اور خاص من وجہ، اور دوسری کلی کو بھی کہیں گے یہ عام من وجہ بھی ہے اور خاص من وجہ بھی۔ اب اس کا کیا معنی ‏ہے عام من وجہ اور خاص من وجہ؟ بھئی دیکھیے، عام میں نے معنی بتلا دیا، عام جس کے افراد کیا ہوں؟ زیادہ، خاص ‏جس کے افراد کیا ہوں؟ تھوڑے ہوں وہ خاص ہے۔ اور یہ من وجہ، من وجہ کا مطلب ہے کچھ اعتبار سے، بعض اعتبارات ‏سے، بعض لحاظ سے۔ من وجہ، من وجہ کا کیا معنی؟ کچھ اعتبارات سے، بعض لحاظ سے۔ توجہ ہے؟ یہ دیکھیے یہ دو ‏کلیاں ہیں۔ یہ پہلی کلی یہ عام ہے بعض اعتبارات سے، بعض لحاظ سے یہ عام ہے اور بعض لحاظ سے یہ کیا ہے؟ خاص ‏ہے۔ اسی طرح دوسری کلی وہ بھی عام من وجہ اور خاص، عام من وجہ کیا معنی؟ عام ہے بعض لحاظ سے، اور خاص ‏من وجہ کا کیا معنی؟ بعض لحاظ سے یہ کیا ہے؟ خاص۔ تو بعض بعض لحاظ سے دیکھیں تو یہ خاص معلوم ہو گی، ‏دوسرے لحاظ سے دیکھیں تو یہ عام معلوم ہو گی۔ اسی طرح پہلی کلی کو بھی دیکھ لیں وہ بعض اعتبارات سے خاص ‏معلوم ہو گی اور بعض اعتبارات سے عام معلوم ہو گی۔ تو من وجہ کا کیا معنی؟ بعض لحاظ سے یا بعض اعتبارات سے۔ دیکھیے کیسے عام من وجہ ہے، بعض اعتبارات سے عام کیسے، بعض اعتبارات سے خاص کیسے؟ سمجھ لو اس بات کو ‏اچھی طرح۔ دیکھو، پہلی کلی کیا ہے؟ سفید، دوسری کلی کیا ہے؟ حیوان۔ اب مجھے بتائیے، صرف حیوان پہ نظر رکھو، ‏صرف حیوان پہ نظر رکھو، کیا ہر حیوان سفید ہے؟ نہیں، بعض حیوان سفید ہیں، بعض حیوان سفید نہیں۔ تو سفید کچھ ہیں، ‏کچھ نہیں۔ تو سفید ہوئی خاص اس اعتبار سے، اور حیوان کیا ہوا؟ وہ اس اعتبار سے عام ہوا کہ ہر حیوان سفید بعض ‏حیوان کیا ہیں؟ سفید ہیں۔ دیکھو دو کلیاں ہیں، ایک کون سی ہے؟ سفید، ایک کون سی کلی ہے؟ حیوان۔ فی الحال صرف ذرا ‏حیوان پہ آ جاؤ، کس پہ آ جاؤ؟ اب یہ سارے حیوانات آپ کے سامنے ہیں، ان میں سے دیکھیں کچھ سفید ہیں اور کچھ سفید ‏نہیں، کون سی کلی بڑی ہوئی؟ حیوان بڑی ہوئی، کچھ حیوان اور سفید کیا ہوئی؟ چھوٹی ہوئی، تو سفید کیا ہوا اس لحاظ ‏سے؟ خاص ہوا، لیکن مطلقاً نہیں اس اعتبار سے جب ہم صرف کس پہ نظر ڈالتے ہیں؟ حیوان پہ۔ جب ہم صرف حیوان پہ ‏نظر ڈالتے ہیں، توجہ ہے ادھر سب کی؟ جب ہم صرف کس پہ نظر ڈالتے ہیں؟ حیوان پر، تو ہم دیکھتے ہیں کہ سفید وہ ‏خاص ہے اور حیوان کیا ہے؟ عام ہے۔ تو یوں کہیں گے اس وقت اس اعتبار سے جب ہم نے صرف کس پہ نظر ڈالی؟ ‏حیوان پہ، تو سفید خاص ہے اس اعتبار سے، جب ہم نے کس پہ نظر ڈالی؟ تو اس اعتبار سے سفید خاص اور حیوان عام ‏ہے۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ سفید کے افراد تھوڑے اور حیوان کے افراد زیادہ ہیں، تو سفید کیا ہوا؟ خاص من وجہ، اور ‏حیوان کیا ہوا؟ عام من وجہ۔ اب آ جائیں ذرا سفید کی طرف۔ اب یہ سارے سفید چیزیں آپ کے سامنے ہیں دنیا کی، اس سفید میں سے کیا سارے حیوان ‏ہیں؟ نہیں، کچھ حیوان ہیں، کچھ سفید ہیں لیکن حیوان نہیں۔ تو تھوڑے کس کے افراد ہوئے؟ حیوان کے، اور سفید کے افراد ‏زیادہ ہو گئے۔ تو جو تھوڑے ہوئے اس کو کیا کہیں گے؟ خاص۔ تو اب حیوان خاص ہوا اس اعتبار سے کہ ہماری نظر ‏صرف کس کی طرف ہے؟ سفید کی طرف۔ کس کی طرف ہے؟ صرف سفید کی طرف ہم دیکھ رہے ہیں تو اس اعتبار سے ‏حیوان کیا معلوم ہو رہا ہے؟ خاص، اور سفید میں تو اور بھی چیزیں آ گئیں وہ کیا ہے؟ عام۔ تو حیوان ہوا اس اعتبار سے ‏خاص، یعنی خاص من وجہ ہوا، کیا ہوا؟ اور سفید کیا ہوا؟ عام من وجہ ہوا۔ تو دیکھا، پہلے جب آپ نے حیوان پہ نظر کی ‏تھی سفید خاص من وجہ تھا اور حیوان عام من وجہ۔ اب جب آپ نے سفید کی طرف دیکھا تو حیوان خاص من وجہ ہوا اور ‏سفید کیا ہوا؟ عام من وجہ۔ تو دیکھا، دونوں میں سے ہر ایک بعض لحاظ سے دیکھو تو وہ خاص لگتا ہے اور بعض اعتبار ‏سے دیکھو تو وہ عام لگتا ہے۔ اگر صرف حیوان کی طرف نظر کریں تو سفید کیا ہو گا؟ خاص، اور حیوان کیا ہو گا؟ عام۔ ‏اور اگر صرف سفید کی طرف نظر کریں تو حیوان کیا ہو گا؟ خاص، اور خود سفید سارا کیا ہے؟ عام ہے۔ تو دیکھا، ‏دونوں ہی پر دونوں عام من وجہ بھی ہیں اور خاص من وجہ۔ ہاں، لحاظ الگ لحاظ کرنا پڑے گا۔ اگر آپ اس لحاظ سے ‏دیکھتے ہیں کہ حیوان ہیں سارے، یہ سارے کیا ہیں آپ کے سامنے؟ اس لحاظ سے دیکھیں آپ کے سارے سامنے ادھر ‏پھر سمجھیں، آپ کے سامنے اس وقت ساری دنیا کے حیوان ہیں، ساری دنیا کے دروازہ بند کر کے آؤ۔ اچھا، آپ ابھی آئے ہیں پھر سن لو، بات سمجھ لو آپ، بات سمجھ لو۔ آپ نے پڑھا کہ کلیوں دو کلیوں میں چار نسبتوں میں ‏سے ایک نسبت ضرور ہو گی: یا تساوی، یا تباین، یا عموم و خصوص مطلق، یا عموم و خصوص من وجہ۔ تساوی کیا ہے ‏کہ پہلی کلی دوسری کلی کے ہر فرد پر صادق آئے اور دوسری کلی پہلی کے ہر فرد پر، جیسے ناطق اور ضاحک۔ ہر ‏ناطق کیا ہے؟ ضاحک، اور ہر ضاحک کیا ہے؟ ناطق۔ دونوں ایک دوسرے کے برابر ہیں، ان میں سے ایک کو بھی بول ‏دو دونوں کا کام کرے گی۔ آپ کہہ دیں سارے ناطق انسان ہیں، یا آپ کہہ دیں سارے ضاحک کیا ہیں؟ انسان، ایک ہی بات ‏ہے۔ ایک بھی لفظ بول دیں دونوں ایک دوسرے کے برابر ہیں، کیونکہ جو بھی ناطق ہے وہ ضاحک ہے، جو ضاحک ہے ‏وہ ناطق، دونوں میں فرق ہی کوئی نہیں۔ یا جیسے گل اور پھول، جو بھی پھول ہے وہ کیا ہے؟ گل، اور جو گل ہے وہ ‏پھول۔ تو چاہے آپ پھول کا لفظ بول دیں چاہے گل کا بول دیں، ایک ہی بات ہے، کیونکہ ان میں نسبت کون سی؟ تساوی، ‏اور ان دونوں کو کیا کہتے ہیں؟ متساویین۔ اور دوسری نسبت کیا ہے؟ تباین، کہ پہلی کلی دوسری کلی کے کسی فرد پر ‏صادق نہ آئے اور دوسری کلی پہلی کے کسی فرد پر صادق نہ آئے، اور جیسے انسان اور حجر۔ کوئی حجر انسان نہیں ‏اور کوئی انسان حجر نہیں، تو ان میں کون سی نسبت؟ تباین، اور ان دو کلیوں کو کیا کہتے ہیں؟ متباینین۔ اور پھر تیسری ‏نسبت کیا تھی؟ عموم و خصوص مطلق۔ عموم و خصوص مطلق کسے کہتے ہیں؟ کہ پہلی کلی تو دوسری کلی کے ہر فرد ‏پر صادق آئے لیکن دوسری پہلی کے ہر فرد پر صادق نہ آئے، جیسے حیوان اور انسان۔ حیوان انسان کے ہر فرد پر ‏صادق آ رہا ہے، ہر انسان کیا ہے؟ حیوان، لیکن ہر حیوان انسان نہیں ہے، بعض انسان ہیں بعض گائے، بیل، بکری ہیں۔ ‏صورت سمجھ میں آ گئی؟ تو ان میں یاد رکھو ایک کلی بڑی جن دو کلیوں میں کون سی نسبت ہو؟ عموم و خصوص مطلق، ‏ان میں ایک کلی بڑی ہوتی ہے اور دوسری کلی چھوٹی ہوتی ہے۔ جیسے حیوان اور انسان۔ حیوان یہ بڑی کلی ہے اور ‏انسان چھوٹی کلی ہے۔ انسان خود اس کے اندر داخل ہے۔ جب حیوان بولا تو انسان بھی آ گئے یا نہیں آ گئے؟ کیونکہ انسان ‏بھی کیا ہے؟ حیوان۔ تو دیکھا، انسان خود اس کے اندر داخل ہے، تو حیوان کیا ہوئی؟ بڑی کلی۔ انسان اسی کے اندر داخل، ‏وہ کیا ہوئی؟ چھوٹی کلی۔ تو جب بھی ایسا ہو، ایک بڑی کلی ہو اور ایک چھوٹی کلی ہے جو اسی کے اندر داخل ہے، تو ان ‏میں ہمیشہ نسبت کون سی ہوتی ہے؟ عموم و خصوص مطلق۔ تو مطلق، اور جو بڑی ہو بڑی اس کو عام مطلق کہتے ہیں، ‏اور جو چھوٹی ہو اس کو خاص مطلق۔ عام جس کے افراد زیادہ ہوں، جس میں عموم ہو، جس میں پھیلاؤ ہو، اور خاص ‏جس کے افراد تھوڑے ہوں۔ تو حیوان کیا ہوا؟ عام مطلق، انسان کیا ہوا؟ خاص مطلق۔ اور تیسری نسبت تھی عموم و خصوص من وجہ۔ عموم و خصوص من وجہ اسے کہتے ہیں کہ پہلی کلی دوسری کلی کے ‏بعض افراد پر صادق آئے، بعض پر صادق نہ آئے، اور دوسری کلی پہلی کے بعض افراد پر صادق آئے اور بعض پر ‏صادق نہ آئے، جیسے سفید اور حیوان۔ کیا ہر حیوان سفید ہے؟ نہیں، بعض حیوان سفید ہیں، بعض نہیں۔ تو دیکھا بعض پر ‏سفید صادق آ رہا ہے، بعض پر سفید صادق نہیں آ رہا۔ اسی طرح سفید میں آ جائیں، کیا ہر سفید حیوان ہے؟ نہیں، بعض ‏سفید حیوان ہیں، بعض حیوان نہیں۔ تو بعض سفید پر حیوان صادق آ رہا ہے، بعض پر حیوان صادق نہیں آ رہا۔ تو اس کو ‏اس کو کیا کہتے ہیں؟ عموم و خصوص من وجہ کہتے ہیں۔ اور عموم و خصوص من وجہ ان یہ جو دو کلیاں ہیں جن میں ‏عموم و خصوص من وجہ ہو، ان میں سے ہر کلی کو عام من وجہ بھی کہتے ہیں اور خاص من وجہ۔ مثلاً دو کلیاں کون سی ‏تھیں؟ سفید اور حیوان۔ یہ جو سفید ہے یہ عام من وجہ بھی اور خاص من وجہ بھی، اور اسی طرح حیوان ہے دوسری کلی ‏وہ بھی عام من وجہ بھی اور خاص من وجہ بھی۔ پھر میں نے بیان کیا، من وجہ کا کیا معنی؟ بعض اعتبارات سے، بعض ‏لحاظ سے، یعنی پورے طور پر نہیں، پورے طور پر نہیں بلکہ بعض لحاظ سے۔ تو یہ جو سفید اور حیوان ہے یہ جو ان ‏میں سے ہر ایک، یعنی یہ جو حیوان ہے مثلاً یہ بعض لحاظ سے عام ہے اور بعض لحاظ سے خاص۔ پورے طور پر یہ نہ ‏خاص ہے نہ پورے طور پر عام۔ ہاں، بعض اعتبارات سے دیکھو تو یوں معلوم ہو گا یہ خاص ہے۔ پھر دوسرے لحاظ سے ‏دیکھو تو یوں معلوم ہو گا یہ کیا ہے؟ عام ہے۔ اسی طرح یہ سفید ہے، یہ بھی نہ پورے طور پر عام ہے نہ پورے طور پر ‏خاص۔ ہاں، بعض اعتبار سے دیکھو تو آپ کو کیا لگے گا؟ یہ خاص ہے، اور دوسرے لحاظ سے دیکھو تو کیا لگے گا؟ ‏عام ہے۔ جیسے ایک انسان ہے، ایک انسان ہے، اس کا بیٹا ہے اور ساتھ اس کا باپ بھی کھڑا ہے، دائیں طرف اس کا باپ کھڑا ‏ہے، بائیں طرف اس کا بیٹا ہے۔ بیٹے کی طرف سے دیکھو تو یہ جو درمیان والا ہے یہ آپ کو باپ لگے گا۔ اس کو کیا ‏کہو گے؟ اس بیٹے کے لیے کیا ہے؟ باپ ہے۔ اور دائیں طرف والے کی طرف سے دیکھو گے تو آپ اس درمیان والے کو ‏کیا کہو گے؟ مثلاً زید ہے، زید کے ساتھ اس کا بیٹا بھی کھڑا ہے اور زید کے ساتھ اس کا والد بھی کھڑا ہے۔ اگر صرف ‏بیٹے کے لحاظ سے دیکھو تو زید کو کیا کہیں گے؟ یہ اس بیٹے کے لیے باپ ہے۔ اور اگر باپ کے لحاظ سے اسی زید کو ‏دیکھو تو آپ کہیں گے یہ زید کیا ہے؟ بیٹا ہے۔ تو اب آپ یہ نہ کہیں ایک ہی آدمی باپ بھی ہے بیٹا بھی ہے، نہیں، وہ لحاظ ‏بدل رہا ہے۔ ہم بیٹے کی طرف سے دیکھتے ہیں تو یہ کیا ہے؟ باپ ہے، اور باپ کی طرف سے دیکھتے ہیں تو یہ کیا ‏ہے؟ بیٹا ہے۔ تو اسی طرح یہ جو دو کلیاں ہیں یہ جن میں عموم و خصوص من وجہ کی نسبت ہے، ان میں سے ہر ایک ‏اس کو بعض لحاظ سے دیکھا جائے تو وہ عام معلوم ہو گی اور دوسرے لحاظ سے دیکھا جائے تو وہ خاص ہو گی۔ تو اس ‏کو کیا کہیں گے؟ عام من وجہ، یعنی عام ہے بعض اعتبارات سے، اور پھر دیکھیں اگر وہ خاص معلوم ہو رہی ہے بعض ‏لحاظ سے تو کہیں گے یہ خاص ہے من وجہ، یعنی خاص ہے بعض لحاظ سے، بعض اعتبارات سے۔ من وجہ کا کیا معنی؟ ‏بعض اعتبارات سے، بعض لحاظ سے۔ اسی طرح یہ جو سفید ہے یہ بھی اس پر بھی اگر آپ نظر ڈالیں گے تو آپ کو یوں معلوم ہو گا بعض لحاظ سے آپ کو یہ ‏خاص معلوم ہو گی تو آپ کہیں گے یہ خاص من وجہ ہے، اس اعتبار سے یہ خاص ہے۔ اور دوسرے لحاظ سے آپ دیکھیں ‏گے تو یہ آپ کو عام معلوم ہو گی تو آپ کہیں گے یہ اس اعتبار سے کیا ہے؟ عام ہے۔ صورت سب کو سمجھ میں آ رہی ‏ہے؟ اب دیکھو کیسے عام من وجہ ہے اور کیسے خاص، تو سفید یہ ہر یہ عام من وجہ بھی ہے اور خاص، لیکن الگ الگ ‏لحاظ سے، ایک لحاظ سے دیکھو عام من وجہ، دوسرے لحاظ سے دیکھو تو خاص من وجہ۔ اسی طرح حیوان بھی ایک ‏اعتبار سے دیکھو تو عام من وجہ، دوسرے اعتبار سے دیکھو تو خاص من وجہ ہے، صورت سمجھ میں آ گئی؟ اب کیسے ‏عام من وجہ ہے اور کیسے خاص من وجہ ہے ان میں سے ہر ایک، وہ میں آپ کو سمجھا رہا تھا۔ دیکھیے، ذرا پہلے صرف ایک پہ نظر ڈالو۔ یہ آپ کے سامنے ساری دنیا کے حیوان ہیں آپ کے سامنے۔ اب اس میں سے ‏سفید مجھے بتاؤ، سارے سفید ہیں؟ کچھ سفید ہیں، کچھ سفید نہیں۔ تو بایں اعتبار دیکھو تو سفید کیا ہوا؟ خاص، اور حیوان ‏کیا ہوا؟ عام۔ تو اس تو با اس لحاظ سے کہ آپ کی نظر صرف حیوانات پر ہے، کس پر ہے؟ حیوانات پر ہے، تو سفید کیا ‏ہوا؟ خاص اس لحاظ سے، کس لحاظ سے؟ کہ آپ کی نظر حیوانات پر ہے، آپ کی نظر صرف کس پر ہے؟ حیوانات پر۔ ‏اس اعتبار سے یہ سفید کیا ہوا؟ خاص، اور کہیں گے خاص من وجہ ہے، اس لحاظ سے خاص ہے۔ کیا ہوا؟ خاص من وجہ۔ ‏اور حیوان وہ تو سفید بھی ہیں اور غیر سفید بھی ہیں تو وہ ہوا عام، تو اس کو کیا کہیں گے؟ عام من وجہ۔ تو سفید کیا ہوا؟ ‏خاص من وجہ، اور حیوان کیا ہوا؟ عام من وجہ۔ اب ذرا حیوان کو ہٹا دو، آپ کے سامنے یہ دنیا بھر کی ساری سفید چیزیں ہیں۔ اب مجھے بتائیے، یہ دنیا کی ساری سفید ‏چیزیں جو آپ کے سامنے ہیں، ان میں سے ساری حیوان ہیں؟ نہیں، کچھ حیوان ہیں، کچھ حیوان نہیں۔ تو اب عام کون ہے؟ ‏سفید، حیوان تھوڑے ہیں اس میں سے، سفید زیادہ۔ تو حیوان کیا ہوا؟ خاص اس اعتبار سے خاص ہوا، خاص من وجہ ہوا، ‏اس اعتبار سے کہ آپ کی نظر کس پر ہے؟ سفید پر ہے۔ تو یہ خاص ہوا من وجہ، بعض اعتبار سے خاص، اور سفید اس ‏اعتبار سے کیا ہوا؟ عام ہوا، اس کے افراد زیادہ ہیں۔ دیکھا، تو یہ پہلے سفید خاص من وجہ تھا جب آپ کی نظر کس پر ‏تھی؟ حیوان پر۔ اب آپ کی نظر صرف سفید پر ہے تو یہ کیا ہوا؟ عام من وجہ۔ اور پہلے حیوان جب اس حیوان پر نظر ‏تھی، حیوان کیا تھا؟ عام من وجہ، اب صرف سفید پہ نظر ہے تو حیوان کیا ہوا؟ خاص من وجہ، صورت سمجھ میں آ گئی؟ ‏ایک ہی وقت میں خاص اور عام نہیں ہے، ایک وقت میں ایک لحاظ سے آپ دیکھ سکتے ہیں، یا آپ سارے حیوان پہ نظر ‏رکھیں گے یا سارے سفید پہ۔ تو ایک وقت میں ایک ہی ہو گا، یا خاص ہو گا یا عام۔ ہاں، لحاظ بدل جائے تو پھر خاص بھی ‏ہو گا اور عام بھی۔ اگر سارے سفید کی نظر سے دیکھیں سفید کی نظر سے، تو حیوان خاص اور سفید عام، لیکن کیا حیوان ‏ہر لحاظ سے خاص ہے یا اس لحاظ سے خاص ہے؟ اس لحاظ سے، اس بعض اعتبار سے خاص۔ اور کیا سفید ہر اعتبار ‏سے عام ہے یا اس اعتبار سے عام ہے؟ اس اعتبار سے عام ہے۔ تو لہٰذا اس کو عام مطلق نہیں کہیں گے، مطلق کا تو معنی ‏ہوتا ہے ہر لحاظ سے، پورے طور پر یہ عام ہے اور دوسرا پورے طور پر کیا ہے؟ خاص۔ لیکن ایسا نہیں، یہاں صرف ‏سفید پہ نظر ڈالیں تو حیوان تھوڑے ہوں گے، سفید زیادہ، حیوان خاص معلوم ہو گا، سفید عام۔ لیکن صرف حیوانات پہ نظر ‏ڈالیں گے تو اب سفید آپ کو خاص لگے گا اور حیوان کیا لگیں گے؟ عام۔ تو دیکھا، جو پہلے خاص تھا وہ عام بن گیا، جو ‏عام تھا وہ خاص، معلوم ہوا پورے طور پر ان میں سے کوئی بھی نہ خاص ہے نہ کوئی عام۔ بعض اعتبار سے دیکھیں تو ‏وہی ایک چیز خاص لگ رہی ہے، لیکن دوسرے اعتبار سے اسی کو دیکھیں تو وہ عام ہے۔ دوسری چیز بعض اعتبارات ‏سے عام لگ رہی ہے، لیکن دوسری نظر سے دیکھیں تو وہی خاص ہے۔ بات اچھی طرح سمجھ میں آ گئی؟ تو جن دو ‏کلیوں میں عموم و خصوص من وجہ کی نسبت ہوتی ہے، ان میں سے ہر ایک عام من وجہ بھی ہے اور خاص من وجہ۔ عام ‏من وجہ کیا معنی؟ بعض اعتبارات سے وہ عام ہے، اور خاص من وجہ کا کیا معنی؟ بعض اعتبارات سے وہ خاص ہے۔ جبکہ وہ دو کلیاں جن میں عموم و خصوص مطلق کی نسبت تھی، جیسے انسان اور حیوان، یہ میرے دائیں طرف سارے ‏حیوان ہیں، بائیں طرف کیا ہیں مثلاً انسان ہیں، تو ان حیوان جو ہے یہ کلی بڑی ہے، اسی کے اندر انسان بھی آ گیا یا نہیں آ ‏گیا؟ تو اب مجھے بتائیے، آپ صرف حیوان پہ نظر ڈالیں، کس پر؟ تو سارے حیوان انسان ہیں؟ نہیں، کچھ انسان ہیں اور ‏کچھ انسان نہیں، تو انسان کیا ہوا؟ چھوٹی کلی ہوئی تو وہ کیا ہوئی؟ خاص، اور حیوان کیا ہوا؟ عام ہوا۔ اب ذرا آپ انسان ‏کی طرف آ جائیں، ابھی بھی آپ دیکھیں، انسان کیا ہے؟ خاص ہے، اور حیوان کیا ہے؟ عام۔ دیکھا، پہلے بھی اسی طرح ‏تھا، اب بھی اسی طرح ہے۔ تو معلوم ہوا حیوان یہاں ہر اعتبار سے عام ہے اور انسان ہر اعتبار سے کیا ہے؟ خاص۔ وہاں ‏تو دیکھو بدل رہے تھے یا نہیں؟ لیکن یہاں بدل نہیں رہے، پہلے وہاں عام تھا خاص ہو گیا اور خاص عام ہو گیا، لیکن ‏یہاں حیوان عام ہے اور انسان خاص، دوسری طرف آپ آ جائیں انسان پہ نظر ڈالیں پھر بھی انسان خاص ہے اور حیوان کیا ‏ہے؟ عام ہے۔ تو اب کہیں گے انسان خاص مطلق ہے۔ مطلق کا کیا معنی؟ میں نے بتایا تھا، مکمل طور پر، یعنی جس میں ‏کوئی قید نہیں۔ میں نے بتایا تھا نا جسم مطلق، ایک جسم نامی ہے اس میں نامی کی قید ہے، ہر جسم جسم نامی نہیں۔ اس میں ‏نامی بڑھنا پایا جائے گا تو جسم نامی کہیں گے۔ اور ایک جسم ہے جس میں نامی کی قید نہیں، وہ جو بھی جسم ہو چاہے ‏نامی ہو چاہے نامی نہ ہو، تو اس کو کہیں گے جسم مطلق۔ مطلق کا معنی جس میں کوئی قید نہ ہو، قید نہ ہو۔ تو یہاں بھی ‏دیکھو، ایک ہے حیوان، ایک ہے انسان۔ حیوان کیا ہوا؟ عام، اور انسان کیا ہوا؟ خاص۔ اب مجھے بتائیے، حیوان بعض ‏اعتبارات سے یہاں عام ہے کہ ہر اعتبار سے عام ہے؟ ہر اعتبار سے عام ہے۔ تو یہاں من وجہ کی قید ہے؟ نہیں، جب من ‏وجہ کی قید نہیں تو یوں کہو، حیوان عام ہے مطلقاً، اس میں کوئی قید نہیں۔ سفید اور ابیض میں تو قید تھی نا من وجہ کی، ‏بعض اعتبار سے عام ہے، بعض اعتبار سے کیا ہے؟ خاص۔ لیکن یہاں بعض اعتبار کی قید ہے؟ نہیں، یہ تو ہر لحاظ سے ‏یہ کیا ہے؟ عام، حیوان، حیوان کیا ہے؟ عام، تو اس کو کہیں گے عام مطلق، کوئی قید نہیں ہے، ہر اعتبار سے یہ کیا ہے؟ ‏عام ہے، یعنی پورے طور پر یہ عام ہے۔ اور انسان بھی خاص ہے، اور بعض اعتبار سے خاص ہے یا پورے طور پر ‏خاص ہے؟ تو اس کو کیا کہیں گے؟ خاص مطلق کہیں گے، یعنی اس میں کوئی قید نہیں ہے، بعض اعتبار کی قید اس میں ‏نہیں۔ بعض میں من وجہ کی قید ہے، اور یہ جو مطلق ہے، مطلق کا کیا معنی؟ اس میں کسی قسم کی کوئی قید نہیں ہے، ہر ‏لحاظ سے یہ عام ہے۔ بات اچھی طرح سمجھ میں آ گئی؟ تو وہ کلیاں جن میں وہ دو کلیاں جن میں عموم و خصوص مطلق کی نسبت ہو، ان میں سے جو بڑی کلی ہو گی وہ ہر اعتبار ‏سے کیا ہے؟ عام، تو اس کو کہیں گے عام مطلق، اور جو چھوٹی کلی ہے وہ ہر اعتبار سے خاص ہے تو اس کو کیا کہیں ‏گے؟ خاص مطلق۔ اور جن دو کلیوں میں عموم و خصوص من وجہ کی نسبت ہو، تو ان میں سے ایک کلی وہ بعض اعتبار ‏سے خاص ہو گی تو دوسرے اعتبار سے عام، اور اسی طرح دوسری کلی بعض اعتبار سے خاص ہو گی تو دوسرے ‏اعتبار سے عام۔ تو ان میں سے ہر ایک عام من وجہ بھی ہے اور خاص من وجہ بھی۔ یعنی پورے طور پر نہ کوئی عام ‏ہے اور نہ کوئی خاص۔ یہ کس میں؟ عموم و خصوص من وجہ میں۔ ہاں، عموم و خصوص مطلق میں ایک پورے طور پر ‏خاص ہے، ایک پورے طور پر عام ہے۔ صورت اچھی طرح سب کو سمجھ میں آ گئی بھئی؟ یہ معنی ہے یہ جو آخر میں آیا تھا گزشتہ سبق میں۔ دوبارہ دیکھو، عموم و خصوص مطلق وہ نسبت ہے کہ ایک کتاب پر ‏دیکھیے بھئی، عموم و خصوص مطلق وہ نسبت ہے کہ ایک کلی تو دوسری کلی کے ہر ہر فرد پر صادق ہو اور دوسری ‏پہلی کے ہر ہر فرد پر صادق نہ ہو، بعض پر آئے بعض پر صادق نہ ہو۔ پہلی جو کہ دوسری کے ہر ہر فرد پر صادق ہے ‏اس کو عام مطلق کہتے ہیں، اور دوسری کو خاص مطلق۔ عام مطلق، مطلق یعنی اس میں کسی قسم کی کوئی قید نہیں، ہر ‏لحاظ سے یہ کیا ہے؟ عام ہے۔ اور خاص مطلق، یعنی اس میں کوئی قید نہیں، یہ ہر اعتبار سے کیا ہے؟ خاص ہے، جیسے ‏حیوان اور انسان، کہ حیوان تو انسان کے ہر ہر فرد پر صادق ہے اور انسان حیوان کے ہر ہر فرد پر صادق نہیں، حیوان ‏عام مطلق ہے اور انسان خاص مطلق ہے۔ آگے ہے عموم و خصوص من وجہ، وہ نسبت ہے کہ ہر ایک کلی دوسری کلی کے بعض افراد پر صادق ہو اور بعض پر ‏نہ ہو، جیسے حیوان اور ابیض۔ ابیض کا کیا معنی؟ سفید، کہ حیوان ابیض کے بعض افراد پر صادق ہے اور بعض پر ‏نہیں۔ اسی طرح ابیض حیوان کے بعض افراد پر صادق ہے اور بعض پر نہیں ہے۔ ان میں سے ہر ایک کو عام من وجہ ‏اور خاص من وجہ، عام من وجہ کا کیا معنی؟ عام ہے بعض لحاظ سے، بعض اعتبارات سے، اور خاص من وجہ کا کیا ‏معنی؟ خاص ہے بعض لحاظ سے، بعض اعتبارات سے۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ اچھی طرح، چلیے بس بھئی، ھذا ‏ھو المرام واللہ اعلم بحقیقۃ الکلام۔